Vous êtes sur la page 1sur 2

‫ارتداد‪ ،‬دین سے خارج هونے کا وسیله اور اظہار ہے‪ ،‬اور اکثر دوسروں کی تبلیغ کی‬

‫وجه سے یه { دین سے خارج هونا} انجام پاتا هے‪ -‬مرتد کی سزا اس شخص کو نہیں‬
‫دی جا سکتی هے‪ ،‬جو دین سے خارج هو چکا ہے‪ ،‬لیکن اس کا دوسروں کے سامنے‬
‫اعتراف و اظہار نہ کیا ہو‪ -‬مرتد کی سزا تو اسے اجتماعی گناه کے سبب دی جاتی هے‬
‫نہ کہ اس کے ذاتی عقیده کی وجہ سے مرتد‪ ،‬ایک معاشره کے دینی جذبات کو تحفظ‬
‫بخشنے کے عوامی حق کو پامال کرتا هے اور دین کے معاملے میں ماہر نہ ہونے والے‬
‫لوگوں کے تدین کو خطره سے دوچار کرتا هے‪ -‬صدر اسالم میں بھی کچھ اسالم‬
‫دشمنوں نے نقشه کھینچا تھا کہ ظاهری طور پر اسالم قبول کرکے مرتد هو جائیں تاکه‬
‫اس طرح مسلمانوں کے ایمان کو کمزور کریں۔‬
‫دشمنا ن اسالم ’جن اسالمی سزاؤں کے بارے میں مکروه اور غلیظ پروپیگنڈه کرتےہیں‬
‫ان میں ارتداد کی سزا بھی ہے حاالنکہ مرتد کی اسالم نے جو سزا مقرر کی ہے وه عدل‬
‫وانصاف کے عین مطابق ہے۔ "اسالم سے خارج هونا‪ ،‬اصل دین کے انکار‪ ،‬یا اصول‬
‫دین { توحید‪ ،‬نبوت اور معاد} میں سے کسی ایک کے انکار سے عمل میں آتا هے‪ -‬اس‬
‫کے عالوه اگر ضروریات دین جو تمام مسلمانوں کے لئے واضح اور عیاں ہیں۔ میں‬
‫سے کسی کا انکار‪ ،‬رسالت کے انکار کا سبب بنے اور انسان اس سبب کی طرف توجه‬
‫رکھتا هو تب بھی ارتداد عمل میں آتا هے۔مرتد اسالمی اصطالح میں وه شخص ہے جو‬
‫حلقہ اسالم میں داخل ہونے کے بعد دوباره کفر کی طرف لوٹ جائے یعنی وه مسلمان جو‬
‫کافر ہوجائے اسالم میں اس کی سزا قتل ہے۔"(‪)1‬‬
‫اسالم نے اس خطره کو روکنے کے لئے‪ ،‬ارتداد کے لئے سخت سزا رکھی هے‪ ،‬اگرچہ‬
‫اس کو ثابت کرنے کے طریقه کو بھی سخت کیا هے‪ ،‬اس طرح صدر اسالم میں صرف‬
‫چند گنے چنے افراد کو هی یه سزا ملی ہے‪ -‬اس لحاظ سے‪ ،‬اس سزا کے نفسیاتی اثر‬
‫نے خود سزا کے مقابله میں زیاده عام لوگوں کے لئے سالمتی کا ماحول فراہم کرنے‬
‫میں مدد کی ہے۔‬
‫ارتداد دو حصوں میں تقسیم هوتا هے‪ :‬مرتد فطری اور مرتد ملّی‪:‬‬
‫مرتد فطری‪ ،‬وه شخص هے‪ ،‬جس کا نطفه منعقد هوتے وقت ماں باپ مسلمان رہے هوں‬
‫اور خود بھی بالغ هونے کے بعد اظھار اسالم کر چکا هو اور اس کے بعد اسالم سے‬
‫خارج هو جائے۔‬
‫مرتد ملی‪ ،‬وه شخص هے‪ ،‬جس کے نطفے کا انعقاد هوتے وقت { اس کے } ماں باپ کافر‬
‫تھے‪ ،‬اور اس نے بالغ هونے کے بعد اظھار کفر کیا هو اور اس کے بعد اسالم قبول کرنے‬
‫کے بعد پھر سے کافر هو چکا هو۔‬

Vous aimerez peut-être aussi