Vous êtes sur la page 1sur 1

‫ایک انساں کی حقیقت کیا ہے‬

‫زندگی سے اسے نسبت کیا ہے‬


‫آندھی اٹھے تو اڑا لے جائے‬
‫موج بپھرے تو بہا لے جائے‬
‫ایک انساں کی حقیقت کیا ہے‬
‫ڈگمگائے تو سہارا نہ ملے‬
‫سامنے ہو پہ کنارا نہ ملے‬
‫ایک انساں کی حقیقت کیا ہے‬
‫کند تلوار قلم کر ڈالے‬
‫سرد شعلہ ہی بھسم کر ڈالے‬
‫زندگی سے اسے نسبت کیا ہے‬
‫ایک انساں کی حقیقت کیا ہے‬

Vous aimerez peut-être aussi